اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ایئرپورٹس کی سیکیورٹی جانچنے کیلئے برطانوی وفد پاکستان پہنچ گیا

datetime 31  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کیلئے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے سیکیورٹی آڈٹ کیلئے برطانوی سیکیورٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جو اسسمنٹ پروگرام برائے انسپکشن کے تحت ایئرپورٹس کی سیکیورٹی سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈی ایف ٹی کے وفد کو ایئرپورٹ پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، برطانوی وفد نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی، فلائٹ کچن، گراؤنڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ شروع کردیا۔حکام کے مطابق برطانوی سیکیورٹی ایجنسی کا وفد علامہ اقبال انٹرنیشنل اور کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سے متعلق بھی مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔برطانوی ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ کے وفد کے دورے کا مقصد اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے براہ راست برطانیہ جانیوالی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور اسے مؤثر بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…