اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے دو روز بعد کراچی کے شہریوں کو گرمی سے نجات کی نوید سنادی ۔ پیر اور منگل کو آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔کراچی کے شہری آج کل گرمی سے ہائے ہائے کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز بعد ہوائیں اور بادل، گرمی بھگادیں گے ۔رات گئے خیبرپختونخوا کے شہروں صوابی،مالاکنڈ ایجنسی اور غازی تربیلا میں بارش سے موسم قدرے بہتر ہوگیا ۔ اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔جبکہ آئندہ ایک روز میں سکھر ،گھوٹکی ، میرپور خاص ، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے ۔پیر اور منگل کے روز ساہیوال ، لاہور ،گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور ہزارہ ڈویژن،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔