بدین(نیوزڈیسک) بدین کے نواحی گائوں میں بااثر وڈیرے اور اسکے بدمست بیٹے نے غریب ستر سالہ خاتون سے انسانیت سوز سلوک کیا اسکے دوپٹا گلے میں باندھ کر اس سے مردہ کتا گھسیٹوا گائوں سے باہر پھینکوایا گیا۔ ایس ایچ او تلہار مجاہد شاہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا ملزم عثمان اور اسکے بیٹے خادم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل تلہار کے گائوں میاں ملوک میں پیش آیا جہاں عثمان نامی وڈیرے نے اپنے بیٹے خادم اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ستر سالہ ضعیف خاتون آمی سے مردہ کتے کو گلے سے کھنچوا کر گائوں سے باہر پھنکوایا گیا۔روزنامہ جنگ کے رپورٹرمحمد حنیف زئی کی رپورٹ کے مطابق وڈیرے کو شبہ تھا کہ خاتون کے عزیز و اقارب نے آوارہ کتے کو مار کر اسکے گھر کے سامنے پھینک دیا ہے جس پہ پہلے اس نے خاتون کو برا بھلا کہا اورمردہ کتے کو فورا وہاں سے اٹھانے کے احکامات دئیے۔ وڈیرے کے بدمست بیٹا خاتون کو کھسیٹ کر مردہ کتے کے پاس لے گیا اور اسکے ڈوپٹے کا ایک سرا مردہ کتے کی ٹانگ سے اور دوسرا اسکے گلے میں باندھ دیا اور خاتون کو مردہ کتے کو گائوں کی گلیوں میں کھنچوا کر گائوں سے باہر پھنکوایا