پشاور ((نیوزڈیسک)پی اے ایف کیمپ بڈھ بیر حملے کی ایف آئی آر تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی میں 14 دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ، کیمپ کے اطراف میں سکول اور کالجز کو بند کر دیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی ذرائع کے مطابق بڈھ بیر پی اے ایف کیمپ پر کل ہونے والے حملے کی ایف آئی آر تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں 302،324،353،427،149،148،7 اے ٹی اے کے دفعات شامل کیے گیے ہیں ۔ ایف آئی آر کیمپ انچارج کمانڈنٹ فلایٹ لیفٹیننٹ حسین محمد کیمدعیت میں درج کر لیا گیا ایف آئی آر میں 14 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے ، دوسری جانب کیمپ کے اطراف میں سکول اور کالجز کو دس دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ۔ مذکورہ سکول اور کالجز 28 ستمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔ دوسری جانب بڈھ بیر اور متنی کے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار ہونے والوں میں8 افغان مہاجرین شامل ہیں۔ گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہے
ائیربیس کیمپ حملے کی ایف آئی آر 14 دہشتگردوں کے خلاف درج
19
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں