ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرگئی،حادثے میں بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اعوان نالے کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی،حادثے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کومقامی اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان ہے