پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے‘ شیخ رشید

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشرکانفرنس ہورہی ہیں،دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی ،میں نے کلاشنکوف کے جھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹ کاٹی ،کڑیاں والا قتل اور 2 مرتبہ ختم نبوت میں بھی سسرال گیا ہوں اور اب پھر جانے کو تیار ہوں ،

جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پرگرناچاہیے کسی اورپرنہیں ،پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیاہے ،معلوم نہیں ڈالر کہاں پررکے گا،مسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحط سیاسی بنادیاگیاہے تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جاسکے ،اگرعدلیہ بھی آبدیدہ اور بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل سے رہائی تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے ،ساری قوم9مئی کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے اورملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام ضروری ہے ،میرے خیال میں لیول پلینگ فیلڈ ہوچکاہے ،اگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائے گا اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونے چاہئیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…