کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی میں پیر کے آستانے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔ کورنگی کے علاقے مہران ٹاون میں نامعلوم افراد نے آستانے میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس سے خمیسو اور مہراب نامی دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق آستانے پر چار مسلح افراد نے ا±س وقت حملہ کیا جب علاقے کی بجلی گئی ہوئی تھی۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں نا معلوم موٹر سوار ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ عرفان حیدر جاں بحق ہوگیا، ملزمان نے دونوں واقعات میں نائن ایم ایم پسٹل استعمال کیا۔