پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف پہنچانے احکامات جاری

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی، شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے رائے دی کہ فوجی املاک کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلایا جائے جبکہ سول املاک کا ٹرائل سول عدالتوں میں چلایا جائے، جن شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے فوجی عدالتیں وہیں پر قائم کی جائیں۔ کابینہ اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کو پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف نہ پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک ایران سرحد دورہ اور ایرانی صدر سے ملاقات پر کابینہ کا اعتماد میں لیا، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارتی امور پر وزیر اعظم نے کابینہ کو بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سپورٹس پالیسی کی منظوری نہ ہوسکی، قومی سپورٹس پالیسی پر وزرائ� کو مزید غور کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں ملک بھر میں مردم شماری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے روڈ مکہ منصوبہ کی بھی توثیق کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…