اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عسکری تنصیبات،سرکاری و نجی املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کیلئے 10مشترکہ ٹیمیں تشکیل

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9مئی کو گرفتاری کے بعد عسکری تنصیبات،سرکاری و نجی املاک پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لئے 10جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دیدیں،لاہور کے مختلف تھانوں میں واقعات کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ سرور روڈ لاہور میں دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج ایف آئی آر نمبر 96/23 کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس کے کنوینر ایڈیشنل ڈی آئی جی /سکیورٹی ڈویژن لاہور کامران عادل ہوں گے جبکہ ممبران میں ایس ایس پی /آپریشنز لاہور شعیب اشرف، ڈی ایس پی /ایس پی اے وی ایل ایس رضا زاہد، اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولس تیمور خان اور آئی پی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا محمد سرور شامل ہیں۔

تھانہ اسٹیشن گلبرگ میں درج ایف آئی نمبر 1271/23کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینر ایس ایس پی /انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری ہوں گی جبکہ ممبران میں ایس پی /انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ انسپکٹر زاہد سلیم، سب انسپکٹر تھانہ گلبرگ غلام رسول اور سب انسپکٹر انچارج غالب مارکیٹ فرقان احمد شامل ہیں۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ایف آئی اے نمبر 367/23اور 366/23کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی /انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاؤن سرکل مس بشریٰ نثار، انچارج انویسٹی تھانہ کاہنہ انسپکٹر سلیم سندھو، سب انسپکٹر ماڈل ٹاؤن طاہر محمود اور سب انسپکٹر غالب مارکیٹ خرم سلیم شامل ہیں۔

تھانہ شادمان میں درج ایف آئی آر نمبر 368/23کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی /انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں انچارج انویسٹی گیشن شاد مان انسپکٹر شوکت علی، سب انسپکٹر تھانہ ماڈل ٹاؤن طاہر محمود، سب انسپکٹر انچارج تھانہ اچھرہ محمد طاہر زین العابدین اور ایس آئی انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ ساجد ابرار ہوں گے۔ پولیس اسٹیشن سرور روڈ میں درج ایف آئی آر نمبر 97/23کی تحقیقات کے لئے ٹیم کی سربراہی ایس پی /انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ارسلان زاہد کریں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس سرور روڈ تیمور خان، انچارج انویسٹی گیشن پولیس سٹیشن فیکٹری ایریا انسپکٹر محمد سرور، سب انسپکٹر انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا زاہد محمود اور سب انسپکٹر انچارج پولیس اسٹیشن سرور روڈ توقیر شفیع ہوں گے۔

تھانہ نصیر آباد میں درج ایف آء آر نمبر 1078/23کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی /انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاؤن مس بشریٰ نثار، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کاہنہ انسپکٹر سلیم سندھو، سب انسپکٹر انچارج لیاقت آباد طارق بشیر گورسی اور سب انسپکٹر انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیر آباد طارق بشیر چیمہ شامل ہیں۔ تھانہ گلبرگ میں درج ایف آئی آر نمبر 1280/23کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی /انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن شہزاد رفیق اعوان ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس گلبرگ سرکل مس سحر بانو، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ انسپکٹر زاہد سلیم، سب انسپکٹر تھانہ گلبرگ غلام رسول اور ایس آئی انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ ساجد ابرار شامل ہیں۔

تھانہ سرور روڈ میں درج ایف آئی آر نمبر 103/23کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی /انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن ارسلان زاہد ہوں گے جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ پولیس تیمور خان، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر محمد سرور، سب انسپکٹر انچارج تھانہ سرور روڈ توقیر شفیع اور سب انسپکٹر انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا زاہد محمود ہوں گے۔جبکہ تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی آر نمبر 852/23کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کے کنوینر ایس پی /انویسٹی گیشن سول لائن ڈویژن زنیر احمد ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں ڈی ایس پی /ایس ڈی پی او ریس کورس سرکل منصور الحسن، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ پرانی انار کلی انسپکٹر رانا محمد اکمل، سب انسپکٹر /انچارج تھانہ ریس کورس علی شیر اور سب انسپکٹر /انویسٹی گیشن تھانہ سول لائن محمد رضوان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9مئی کو جہاں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، وہیں شرپسند عناصر نے متعدد سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، مشتعل افراد نے ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو جلا کر خاکستر کردیا اور جناح ہاؤس لاہور کو بھی توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی تھی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…