کراچی(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس آج (ہفتہ)دبئی میں ہوگا ۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے ۔یہ اجلاس اتوار کو بھی جاری رہے گا۔اجلاس میں پارٹی کے اہم مرکزی اور صوبائی رہنما شریک ہوں گے ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،مسلم لیگ (ن) کی انتقامی کارروائیوں ،وفاق کی سندھ حکومت کے امور میں مداخلت ،سندھ حکومت کے معاملات ،پارٹی کے تنظیمی امور ،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے شیڈول تیار کیا جائے گا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں