اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزم راجا پرویز اشرف کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے سمندری رینٹل پاور کیس کی سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کر دی ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے سمندری رینٹل پاور کیس کی سماعت کی سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے وکیل امجد اقبال قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل راجا پرویز اشرف بیرون ملک ہیں اس لئے آج حاضر نہیں ہوئے ،عدالت نے کیس کی سماعت تیس ستمبر تک ملتوی کر دی ملزم کی آئندہ سماعت پر طلبی کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امجد قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجا پرویز اشرف اور پی پی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پیپلز پارٹی قیادت نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا آئندہ بھی عدالت میں پیش ہونگے۔
رینٹل پاور کیس کی سماعت تیس ستمبر تک ملتوی
18
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں