اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قائم علی شاہ کے پاﺅں جلے ا تو انہیں ہوش آیا ،فاروق ستار

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب جرائم کے خاتمے کےلئے کوئی آپریشن ہوتا ہے تو وہاں سویلین نگرانی ضرور ی ہوتی ہے اگر یہ بھی نہ ہو تو جوڈیشل کمیشن تو ہونا چاہیے ،وزیر اعظم طے کریں کہ ان کے جمہوری دور میں یہ سب کیا ہو رہا ہے اور یہ کون اور کیوں کر رہاہے ؟،ملک میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک کو خطرہ ہے،ہم کراچی میں پورے آپریشن کے خلاف نہیں بلکہ رینجرزاور پولیس کے بعض اقدامات سے اختلاف ہے ،نیب کے اچانک متحرک ہونے سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں ،قائم علی شاہ کے پاﺅں جلے ا تو انہیں ہوش آیا کہ گاڑی تو کوئی اور چلا رہا ہے ،وزیر اعظم کو استعفے اس لئے دئیے تھے کہ وہ کراچی میں ایم کیو ایم سے جو زیادتی ہو رہی ہے اس پر کمیشن بنا کر تحقیقات کروائیں ،صرف آپریشن سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا انتہا پسندی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ،بحیثیت قوم انتہا پسندی اور دہشتگردی ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے ،ملک کے اندر موجود دشمن عناصر سے لڑنے کے لئے پوری قوم کو وہی جذبہ یکجہتی بر قرار رکھنا ہوگا جو 16دسمبر کو آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد قوم میں نظر آیا تھا ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے پریس کلب میں قمر نوید،میاں عتیق ،بیرسٹر محمد علی سیف اور محفوظ یار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس اور لاہورہائیکورٹ میں الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کے عدالتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فاروق ستار نے کہا کہ پاک افواج کے جن افسران اور جوانوں نے پشاور میں دہشتگردو ںکاحملہ ناکام بناتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کے پیش کر کے قومی اثاثے کو محفوظ بنا یا ۔ یہ قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے اور ہمیں سرحد پر ہی نہیں بلکہ اندرون ملک بھی دشمن کا سامنا ہے اور اسکے لئے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو 16دسمبر کو قوم نے



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…