راولپنڈی(نیوزڈیسک)سکیورٹی اداروں کا راولپنڈی اسلام آباد میں بڑا آپریشن، 19 افغانیوں سمیت 64 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ، ڈرون کیمرے اور فوجی بوٹ برآمد۔رینجرز اور حساس اداروں نے پولیس کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا، مشترکہ کارروائی کے دوران غوری ٹاؤن، فیز 5، گنگال ہاؤس، جناح گارڈن، گلبرگ ٹاؤن، کھوکھر ہاؤس، میجا ہاؤس، سہالہ اور ہمک ٹاؤن کے علاقوں سمیت مختلف شخصیات کے ڈیروں پر بھی چھاپہ مارا۔
چھاپوں کے دوران 64 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ہینڈ گرینیڈز، مختلف بور کی 67 بندوقیں ،گولیاں، لیپ ٹاپس، ڈرون کیمرے، نائٹ ویژن گنیں، فوجی بوٹ، اور نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ سکیورٹی اداروں نے لینڈ مافیا کے مرکزی کردار تاجی کھوکھر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 19 افغانیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ تمام گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں بڑا آپریشن، افغانیوں سمیت 64 گرفتار
18
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں