اسلام آبار (نیوزڈیسک) پشاور میں ایئر بیس پر حملے کے بعد ملک بھر کی افواج کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔پشاور میں ایئر فورس بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد بڈھ بیر کے علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، اسکولوں میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے مرکزی دروازے بند کردیئے گئے، پاک فضایہ اسکول اور ڈگری کالج میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔پشاور ایئر بیس پر حملے کے باعث کراچی میں بھی حساس تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، کراچی ایئرپورٹ، ملیر کینٹ، مسرور، مہران بیسز پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ آرمی اسکولز اور دیگر حساس اداروں کی سیکیورٹی کیلئے بھی مزید جوان تعینات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں بھی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں، ایس ایس پی ساجد کیانی کے مطابق حساس عمارتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے، شہر کے داخلہ و خارجہ راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی گئی۔پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریش کیا، تازہ کارروائی کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں