اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایل او سی فائرنگ‘ پاکستان کا ہندوستان سے احتجاج

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے.یاد رہے کہ گذشتہ روز آزاد جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ کوٹلی کے نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے تھے.دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا اور سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کیا اور نکیال سیکڑ پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہریوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا.گذشتہ روز اولی گاو¿ں کی 12 سالہ لائبہ شبیر اور مہڑہ دھروتی گاو¿ں کے 19 سالہ زاہد اور 55 سالہ صوفی امین گھروں پر مارٹر گولے گرنے سے ہلاک ہوئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان ہندوستانی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے.دفتر خارجہ کے بیان میں ہندوستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو روکنے اور 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے تاکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر امن قائم کیا جاسکے.بیان میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے.واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے ایک اجلاس کے دوران ہندوستانی حکام نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی جانب سے گولی چلانے میں پہل نہیں کی جائے گی تاہم ان مذاکرات کے دو روز بعد ہی ہندوستانی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ساتھ مذاکرات میں ورکنگ باو¿نڈری پر فائر بندی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…