پشاور(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا دور ہ کیا اور بڈھ بیر میں دہشت گرد حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے کے بعد پشاور پہنچے اور سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی ، ایئرچیف چیف مارشل سہیل امان بھی ان کے ہمراہ تھے۔واضح رہے کہ آج صبح پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 16 نمازی شہید ہو گئے ، پاک فوج کے کمانڈوز، ایئر فورس کے اہلکاروں اور کوئیک ری ایکشن فورس کی فوری کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد وں سے مقابلے میں پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار بخاری اور پاک فضائیہ کے تین ٹیکنیشن شہید ہوگئے