ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن نے سوشل میڈیا پر ایک معروف خاتون کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا پتا چلانے کے بعد اس کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی ہے، جس نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کمیشن کے بارے میں غلط معلومات شائع
کر کے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق آڈیو ویژول میڈیا کمیشن نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو الیکٹرانک پبلشنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے، چاہے وہ الیکٹرانک پبلشنگ کو کنٹرول کرنے والے ضوابط ہوں یا معلوماتی جرائم سے نمٹنے کے نظام سے متعلق ہوں، اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر افواہوں پرمبنی مواد شائع کرنے والی ایک مشہور شخصیت کی نگرانی کی گئی تھی۔ اس کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا تھا۔اسی سطح کمیشن کی جنرل پریذیڈنسی فار پروموشن آف ورٹیو اینڈ دی پریوینشن آف وائس نے کہا کہ یہ کمیشن کے کام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا حوالہ ہے۔ اس مشہور خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر جعلی معلومات نشر کی گئیں جس کے بعد اس کو طلب کیا گیا۔