جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان سے پہلے کون کون سے وزیراعظم گرفتار ہوچکے؟ تفصیلات جاری

datetime 9  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گرفتار ہونے والے پہلے سابق وزیراعظم نہیں ، ان سے پہلے نواز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی یہ دن دیکھا ہوا ہے۔نواز شریف کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ تین بار گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان سے پہلے اب تک 3سابق وزرائے اعظم مختلف مواقع پر گرفتار ہوچکے ہیں

نواز شریف کو مجموعی طور پر 3مرتبہ گرفتار کیا گیا،نواز شریف نے جیل بھی کاٹی،جلاوطنی بھی برداشت کرنا پڑی،نواز شریف ایک مرتبہ عمران خان کے دور حکومت میں گرفتار ہوئے، اسی دور میں ہی مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہوئے۔سن 2018ء میں 13جولائی کو جب ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو لندن چھوڑ کر اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ گرفتاری دینے خود لاہور پہنچے جہاں نیب نے انہیں گرفتار کیا۔نوازشریف کو عمران خان کے دور حکومت میں ہی 24دسمبر 2018ء کو العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں کمرہ عدالت سے ہی ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔احتساب عدالت نے انہیں 7سال قید اور ڈھائی کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔یہ مجموعی طور پر نواز شریف کی تیسری گرفتاری تھی۔اس سے قبل انہیں پہلی مرتبہ 12باکتوبر 1999ء میں پرویز مشرف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد طیارہ سازش کیس اور ہیلی کاپٹر ریفرنس میں گرفتار کیا گیا۔یہ سابق وزیراعظم کئی ماہ تک اٹک قلعہ میں قید رہا،بعد میں انہیں 10سال کے لیے جلاوطن بھی کردیا گیا۔عمران خان کے دور اقتدار میں ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نیب کی جانب سے جولائی 2019ء میں ایل این جی ریفرنس میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ فروری 2020 میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ۔پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سب سے پہلے گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو تھے، جنہیں نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں عدالت نے اسی کیس میں انہیں پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…