پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

‘میں پاگل ہوں’، عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے پر مشی کا ردعمل آگیا

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز سامنے آئیں جس میں وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر ان کی گاڑی کے پیچھے دوڑ لگارہی ہیں۔ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

جس پر اب انہوں نے تمام ٹرولرز کو جواب دیا۔انسٹاگرام پر مشی خان نے عمران خان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی ناقدین کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ‘میں عمران خان کو سپورٹ کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ جاتی ہوں اور میں ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگتی بھی ہوں۔مشی خان نے کہا کہ میں ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگوں گی کیونکہ وہ میرا جذبہ ہے، اپنی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں یہ کرتی ہوں، شکر الحمداللہ میری فٹنس ہے، میں جم جاتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ یہ جتنے ٹرولرز ہیں، خواتین اور حضرات تو سارا دن صوفوں پر بیٹھے رہتے ہیں، آئیں نہ اور آکر میرے ساتھ دوڑیں لگائیں، آپ لوگوں کے گھٹنے رہ جانے ہیں۔اپنے کام پر تنقید کرنے والے افراد کو مشی نے کہاکہ میں نے زندگی میں اپنی مرضی سے کام کیا ہے، کام مانگنے کے لیے میں عمران خان کی گاڑی کے پیچھے نہیں بھاگ رہی جو آپ لوگوں کی گندی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت اچھا کام کیا ہے اور من چاہا کام کرتی ہوں، شکر ہے مجبوری میں زندگی میں کوئی کام نہیں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ مجھے پاگل کہہ رہے ہیں تو ہاں میں ہوں پاگل، ایسا پاگل پن اور جذبہ ہونا چاہیے، میں انہیں ہمیشہ سپورٹ کرتی رہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…