جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

میرا بھی ایان علی کے نقش قدم پر

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) میرا بھی ایان علی کے نقش قدم پر،اداکاراہ میرا کی نکاح پر نکاح کیس میں عدالت میں پیشی نے ماڈل ایان علی کی یا د تازہ کر د ی ،ہیٹ اور چشمہ لگائے ہوئے اداکارہ اپنے خوش لباس سکیورٹی گارڈز کے ساتھ عدالت آئیں تو وکلاء، سائلین اور پولیس اہلکار وں کی نظریں ان پر ہی جم گئیں۔اداکارہ میرا کی نکاح پر نکاح کیس میں کینٹ کچہری میں پیشی کی اطلاع پا کر میڈیا ان سے پہلے ہی عدالت پہنچ گیا اور انکی آمد کا شدت سے انتظار کرتا رہا۔میرا دیدہ زیب لباس کے ساتھ میچنگ پرس ، سر پر ہیٹ اور سیاہ چشمہ لگائے اپنے خوش لباس گارڈز کے ساتھ عدالت پیش ہوئیں تو ماڈل ایان علی کی یاد تازہ ہو گئی ۔ اپنے کیسوں کے لئے عدالت آنے والے سائلین اداکارہ میرا کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے لپکنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ پولیس اہلکار بھی اپنی ڈیوٹیوں کے مقامات سے سرک کر اداکارہ کا دیدار کرنے کے لئے پہنچ گئے ۔ اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نکاح کیا ہے اور نہ دوسرا تو پھر نکاح پر نکاح کا مقدمہ کیسے بنتا ہے ؟۔ میری شادی کس سے ہونی ہے اس کا فیصلہ امی جی کریں گی ۔ انہوں نے عید الاضحی کی تیاریوں کے حوالے سے بتایا کہ اس مرتبہ بکرا قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے سفید رنگ پسند ہے لیکن حتمی فیصلہ ابو جی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…