ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، فضل الرحمن بات چیت سے انکاری ہیں ،شاہ محمودقریشی

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احسن اقبال، خواجہ آصف مذاکرات کے راستے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ،مولانا فضل الرحمان مذاکرات سے انکاری ہیں۔پیر کو یوم مزدور کے موقع پر راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی جانب سے مری روڈ پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،

پارٹی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں نکالی گی ریلی میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی شرکاء کے ممکنہ طور پر اسلام آباد کی جانب مارچ کی اطلاعات کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینرز لگا کر سیل رکھا گیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یوم مزدور کے موقع پر لاہور، پشاور کی طرح راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی، سابق وزیر غلام سرور خان، علی نواز اعوان، عامر کیانی، سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق، صداقت عباسی ، سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔

پارٹی کارکن ریلی کے آغاز میں علامہ اقبال پارک کے باہر جمع ہوئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف آئین پاکستان بچاؤ تحریک کا آغاز کررہی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم کو ان کی خواہش پر مہلت دی ہے۔شاہ محمو دقریشی نے کہاکہ مخصوص طبقہ آئین پاکستان کو روند کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، سپریم کورٹ نے فیصلے کے ذریعے آئین کی تشریح کردی ہے، آج پی ڈی ایم کے تمام جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جارہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کے راستے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، مولانہ فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر ہے وہ بھی مذاکرات سے انکاری ہیں۔ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ گذشتہ سال مہنگائی کی شرح 11 فیصد تھی آج مزدور ڈے پر مہنگائی کی شرح 44 فیصد تک پہنچ چکی ہے، آج پی ڈی ایم والے چاہتے ہیں کہ آئین پاکستان اور سپریم کورٹ خوار ہو۔پی ٹی آئی ریلی کے شرکاء نے شاہ محمود قریشی کی قیادت پر فیض آباد سے پہلے ریلی کا رخ دوبارہ صدر کی جانب موڑ دیا اور چاندنی چوک پہنچنے پر ریلی شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگے۔اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا تھا جبکہ جڑواں شہروں کی پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…