واشنگٹن(این این آئی )امریکی ایئر لائن کے ایک پائلٹ نے اپنی 38 سالہ خدمات سے ریٹائرمنٹ کے آخری روز لاس اینجلس سے پرواز کرکے آخری ٹیک آف کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طیارے میں ان کی صاحبزادی فرسٹ آفیسر تھیں
فلائٹ ریڈار نے اس سلسلے میں خصوصی نوٹیفکیشن جاری کیا۔کپتان کرس بیلز نے ہوا بازی کی دنیا میں 38 سالہ خدمات کا اختتام کیا، اتوار کو ان کی خدمات کا آخری دن تھا جب انہوں نے امریکا کی یونائیڈ ایئر لائن کی لاس اینجلس سے شکاگو کیلئے ایک اضافی خصوصی پرواز اڑائی۔پرواز یو ایل 1897 نے لاس اینجلس سے شکاگو کیلئے دوپہر 2 بجکر 20 منٹ پر ٹیک آف کیا۔بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے سے کرس بیلز کا یہ آخری ٹیک آف قرار پایا جس پر فلائٹ ریڈار میں خصوصی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کپتان کرس بیلز کی صاحبزادی ایلے اس پرواز میں انکی فرسٹ آفیسر تھیں۔