پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کنگنا نے سلمان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام سے انکار

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز دوسرے درجے کی فلموں سے کیا اور انتھک محنت کے بعد انڈسٹری میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئیں جب کہ ان کی بلاک بسٹر فلموں”کوئین“اور ”تنو ویڈز منو ریٹرن“ کی کامیابی کے بعد ان کا ستارہ عروج پر ہے جس کے بعد کئی نامور ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں تاہم وہ انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کرچکی ہیں جس میں دبنگ اسٹار سلمان خان بھی شامل ہیں۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور کنگنا رناوت کے درمیان کافی گہری دوستی ہے اور دبنگ خان کے کہنے پر ہی نئی آنے والی فلم”کٹی بٹی“ میں کام کرنے کی حامی بھری تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنے پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے بننے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے آمادگی کا اظہار کیا تھا تاہم فلم میں ان کے مد مقابل اداکار سورج پنچولی کو کاسٹ کرنے کا علم ہوا تو انہوں نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد اب سلو میاں اور کوئین کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نے سلمان خان کے مدمقابل فلم”سلطان“ میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…