اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

5 قیدیوں کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد معطل

datetime 22  دسمبر‬‮  2014 |

راولپنڈی۔۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت کی جانب سے 5 قیدیوں کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کو معطل کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس ارشد تبسم نے سزائے موت پانیوالے قیدیوں سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی، اس موقع پر کوٹ لکھپت جیل میں قید احسن عظیم، آصف ادریس، عمر ندیم، کامران اسلم اورعامر یوسف کے وکیل لائق خان سواتی نے موقف اختیار کیا کہ فوجی عدالت سول شہریوں کا کورٹ مارشل نہیں کرسکتی لیکن اس کے باوجود ان کے موکلان کو ملک کے قانون کے خلاف فوجی عدالت میں سزا دی گئی، اس کے علاوہ مقدمے کے دوران انہیں نہ تو وکیل کرنے کا حق دیا گیا اور نہ ہی کسی بھی قسم کی عدالتی دستاویزات فراہم کی گئیں۔ ملزمان کو اس بارے میں بھی کوئی علم نہیں کہ انہیں کن جرائم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد عدالت عالیہ نے سزائے موت کے تمام قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرتے 12 جنوری تک وفاق اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ کیس کی اگلی سماعت تک پانچوں ملزمان کی سزائے موت پرعمل درآمد بھی معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف نے پانچوں ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے تھے اور انہیں آج کسی بھی وقت کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت دی جانی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…