جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کا نوجوان فٹبالر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں چل بسا

datetime 26  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان جونیئرفٹبال ٹیم کے سابق کپتان منیر آفتاب انتہائی کسمپرسی کے عالم میں انتقال کرگئے، مرحوم کی عمر 26 سال تھی۔آفتاب منیر گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور مالی حالات کی خرابی کے باعث موثر طریقے سے اپنا علاج نہ کرا سکے

مرحوم کے سوگواران میں 6 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔دنیا میں پاکستان کو نام روشن کرنے والے 26سالہ سابق فٹبالر کو میوہ شاہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم کا تعلق کراچی کے مشہور علاقے لیاری سے تھا جبکہ وہ نیشنل بینک سے فارغ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔بے روزگاری اور معاشی تنگ دستی کے سبب آفتاب منیر نے آخری وقت انتہائی کسمپرسی میں گزارا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین معصوم بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔یاد رہے کہ منیر آفتاب نے مختلف انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی، منیر آفتاب انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 فٹبال ٹیموں کے کپتان بھی رہ چکے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…