جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سابق اہلیہ نے ارجن رام پال سے شادی رچانے کا فیصلہ

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ نگری میں یہ افواہیں گردش کرنے لگی ہیں کہ ہریتیک روشن کی سابق اہلیہ سوزانے خان نے اداکار کے جگری دوست ارجن رام پال سے شادی رچانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ہریتیک کی سوزانے خان کے ساتھ 2000ءمیں شادی ہوئی لیکن یہ شادی 14سال تک ہی چل سکی۔دونوں نے مئی 2014ءمیں باہمی رضا مندی سے باندرا کی فیملی کورٹ میں طلاق کیلئے رجوع کرلیا جب کہ عدالت نے نومبر 2014ءمیں طلاق کا فیصلہ دے دیا۔اب بالی ووڈ خبری کا کہناہے کہ سوزانے ہریتیک روشن کے قریبی دوست سے شادی رچانے والی ہیں جبکہ اسی دوست نے دونوں کے درمیان رقیب کا کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے نوبت علیٰحدگی تک پہنچ گئی۔سوزانے کے بارے میں کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اس کے راک آن سٹار ہریتیک کے قریبی دوست ارجن رام پال سے مبینہ تعلقات ہیں لیکن ارجن نے ان افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کا سوزانے سے کوئی افیئر نہیں چل رہا بلکہ اس کی بیوی سپر ماڈل مہر جسیکا سے خوب نبھ رہی ہے۔ہریتیک روشن کا تعلق بھی کنگنا راناوت سے جوڑا جارہا تھا لیکن دونوں نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…