جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

فلمساز جاوید وڑائچ”کوک اسٹوڈیو“ کےخلاف5کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کریں گے

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میوزک کے سدا بہار گیتوں سے ” کوک اسٹوڈیو “ میں چھیڑچھاڑ کرنے کی ” روزنامہ ایکسپریس “ میں 11 ستمبرکوشائع ہونے والی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے فلمسازجاویدوڑائچ نے بطور پروڈیوسراپنے بڑے بھائی چوہدری پرویزوڑائچ کی 1977ءفلم ’میرے حضور‘کا مقبول زمانہ گیت ’میری سانسوں میں آج تک وہ حنا کی خوشبو‘ کوبلااجازت کوک اسٹوڈیومیں شامل کرنے اوراس کی دھن کو”بگاڑنے ‘ پرپانچ کروڑروپے ہرجانے کا دعوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن میں ماضی کے بہت سے مقبول گیت نوجوان گلوکاروں نے گائے ہیں۔ ان میں سے ایک گیت ’میری سانسوں میں آج تک وہ ‘ ملکہ ترنم نورجہاں اورشہنشاہ غزل مہدی حسن نے فلم ”میرے حضور “ کے لیے ریکارڈ کروایا تھا۔ اس گیت کو ’کوک اسٹوڈیو‘ میں نوجوان گلوکار عاصم مظہراور ثمرہ خان نے گایا ہے۔
جس پرمیوزک حلقوں نے شدیدتنقید کی ہے جب کہ فلمساز جاویدوڑائچ نے فلم کا گیت بلااجازت کوک اسٹوڈیو میں شامل کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر جاوید وڑائچ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کے فروغ کیلیے ”کوک اسٹوڈیو“ جیسے پروگراموں کاانعقاد بہت ضروری ہے لیکن جس طرح سدابہار گیتوں کو ”بگاڑ“ کرپیش کیا جارہا ہے اور بغیر اجازت انھیں نئے گلوکاروں کی آوازمیں ریکارڈکیا جارہا ہے میں نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اپنی فلم کا گیت شامل کرنے پر ”کوک اسٹوڈیو“ کی مینجمنٹ کے خلاف پانچ کروڑہرجانے کا دعویٰ دائر کررہاہوں اورجلد ہی میرے وکیل کی جانب سے انھیں نوٹس بھجوادیا جائے گا۔ دوسری طرف میوزک پروڈیوسرفاروق راو¿ کا کہنا ہے کہ ”کوک اسٹوڈیو“ میں ”فیوڑن نہیں بلکہ کنفیوڑن“ پھیلائی جارہی ہے۔
دنیا بھر میں ”کوک اسٹوڈیو“ کا مقصد میوزک اوراپنے کلچرکوفروغ دینا ہے لیکن ہمارے ہاں میوزک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ سدا بہار گیتوں کوان گلوکاروں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا گیا ہے جن کومیوزک کی ’الف ب‘ کا پتہ نہیں۔ اس پر ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…