لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی کے خلاف کھیلتے ہوئے بابراعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ رضوان اور بابر نے ایک اور 50 پلس پارٹنر شپ قائم کی،یہ بابراعظم اورمحمد رضوان کی مجموعی طور پر 19 ویں ففٹی پلس شراکت داری ہے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ 50 پلس شراکت داری کا اعزاز روہت شرما اور کے ایل راہول کے پاس ہے انہوں نے پندرہ بار پچاس رنز سے زائد شراکت قائم کی ہے۔