جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

خواہش ہے نیوزی لینڈ کیخلاف سارے میچز جیتیں،اس میں میرے رنز کا کردار ہو، صائم ایوب

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سارے میچز جیتیں اور اس میں میرے رنز کا کردار ہو۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلان یہی تھا کہ اچھے شاٹس کھیلنا اور ارادہ مثبت رکھنا ہے، ماڈرن کرکٹ میں ٹیم میں رہنے کیلئے جارح کرکٹ کھیلنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر پلان کرنا بہت ضروری ہے، بیٹنگ کرنا تو سب کو آتی ہے، بابر اعظم سے میں نے کھیلنا سیکھا، کچھ اننگز میں تو رنز بن ہی جاتے ہیں، اصل چیز باقاعدہ پلان سے کھیلنا ہے۔صائم ایوب کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے سیکھا کہ پلان کیسے کرنا ہے، حریف کو کیسے پرکھنا ہے، کس صورتحال میں کیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ففٹی نہ ہونے پر مایوسی تو ہوتی ہے مگر اتنا بھی مسئلہ نہیں، میرے لیے اہم تھا کہ میں اس وقت اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالوں۔صائم کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹاپ کی ٹیم رہنے کیلئے جارح کرکٹ کھیلنا ضروری ہے، میرا ہدف ایک ہی ہے، وہ یہ کہ ایسا پرفارم کروں کہ میری ٹیم جیتے۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر میں فرق نئے اور پرانے گیند کا ہوتا ہے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جس نمبر پر بھی ہوں اس کے حساب سے پلان بنا کر بیٹنگ کرتا ہوں۔صائم ایوب نے خواہش ظاہر کی کہ ہم نیوزی لینڈ کے خلاف سارے میچز جیتیں اور اس میں میرے رنز کا کردار ہو۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…