جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

پادری کا بھوکے رہنے پر جنت کا وعدہ، 4 پیروکار ہلاک، 11 اسپتال منتقل

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(این این آئی) کینیا میں ایک متنازعہ عیسائی فرقے کے سربراہ نے اپنے پیروکاروں کو بھوکا رہنے پر جنت کا لالچ دیا جس کے نیتجے میں 4 پیروکار بھوک سے ہلاک اور 11 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پادری مکینزی اینتھنگ پر الزام ہے کہ انہوں نے کیلیفی کے ساحلی علاقے میں

اپنے پیروکاروں سے کہا تھا کہ وہ جلد جنت میں پہنچنے کی امید میں خود کو بھوکا رکھیں جس پر 15 پیروکاروں نے عمل کیا۔مقامی پولیس نے 15 افراد کو شدید بیمار حالت میں پایا جن میں سے 4 کی بالآخر ہلاکت ہوئی اور 11 کو اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے واقعے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس سے قبل پچھلے مہینے مسٹر نیتھنگ پر دو بچوں کی موت کے سلسلے میں بھی الزام عائد کیا گیا تھا جن کے والدین ان کے گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ میں شامل ہوئے تھے تاہم ملزم نے اعتراف جرم نہیں کیا اور اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ 4 افراد کی ہلاکت اور 11 کی اسپتال منتقلی کے بعد پادری غالبا مفرور ہے اور ابھی تک اس کے موجودہ ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔دوسری جانب مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے اور زندہ بچ جانے والوں میں سے کچھ جن میں ایک نوجوان بھی شامل ہے، اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…