پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے، امریکی رکن کانگریس

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے، میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بریڈ شرمین نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں، فون کال کے دوران عمران خان نے کہا وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کرانے کا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھا جب میری اور عمران خان کی بات ہوئی۔امریکی کانگریس کے رکن نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا اور میں نے ان کے مقف پر تنقید کی تھی، مجھے لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، یہ بھی بالکل واضح ہوگیا کہ کانگریس نے اس کے لیے کوئی رقم فراہم نہیں کی۔بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بھی پاکستان میں انسانی حقوق اور خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…