منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرلیا

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید عبدالطیف رکھ لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائی مذہب کی تعلیم دینے اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری ہلیرین ہیگی، اب قبول اسلام کے بعد دین اسلام کا درس دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید عبدالطیف نے تبدیل مذہب کا اعلان گزشتہ ماہ بذریعہ ٹوئٹر کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ اسلام سے متعلق میری کشمکش بالآخر مجھے اللہ کے گھر لے گئی، 20 برس بعد میں ایسا سکون محسوس کر رہا ہوں جو راحت اور خوشی سے پھرپور ہے۔ اب میرے ایمان، دین سے محبت، عشق رسولﷺ میں داخل ہونے کا سفر شروع ہوتا ہے۔یاد رہے کہ تقریباً 20 برس قبل جب امریکا میں 9/11 کا سانحہ پیش آیا تھا، اس وقت پادری ہلیرین ہیگی نے مسلمانوں کو غلط ثابت کرنے کی خاطر قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔ ان کا ارادہ تھا کہ وہ قرآن کریم میں سے غلطیاں نکال کر مسلمانوں سے مناظرے کریں گے۔قرآن کریم میں غلطیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ یہ تسلیم کرنے لگے کہ حقیقتاً دین اسلام ہی دین حق اور دین فطرت ہے اور آپ ﷺ آخری نبی ہیں۔تاہم اب ان کا 20 برسوں پر محیط یہ سفر دائر اسلام میں داخل ہونے کے بعد ختم ہوگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…