لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سنچری مکمل کر لی۔ یہ میچ ان کا 100 واں انٹرنیشنل میچ ہے، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز محمد حفیظ اور شعیب ملک کے پاس ہے جبکہ بین الاقوامی طور پر یہ اعزاز حاصل کرنے والے بابر اعظم 20 کھلاڑی بن گئے ہیں۔