ماسکو (این این آئی )روس کے شمالی بحری بیڑے سے دو فوجی جنگی جہاز مغربی سعودی عرب کے جدہ کی بندرگاہ پر، تقریبا دس سالوں میں پہلی بار لنگر انداز ہوئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے میل جول کا اشارہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں روسی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے کو بتایا کہ دو جنگی جہاز جدہ سے روانہ ہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ کچھ دیر پہلے طے کیا گیا تھا۔روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ “فریگیٹ ‘ایڈمرل گورشکوف’ اور بحریہ کا ٹینکر ‘کاما’ بحیرہ احمر کے ساحل پر جدہ کی بندرگاہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد “ایندھن، پانی اور سپلائی کرنا تھا، دو بارجز کے “عملے کے لیے ایک ثقافتی پروگرام تیار کیا گیا تھا”۔روسی وزارت دفاع نے دونوں جنگی جہازوں کا ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس میں سعودی ٹگ بوٹ روسی فریگیٹ کو سعودی سمندر میں لے جا رہی تھی۔