اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی معروف اداکار سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے لیے جدید ترین بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میلز موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا
تاہم اس کے باوجود دبنگ خان کو محسوس ہوا کہ انہیں اپنی سکیورٹی کا خود بھی انتظام کرنا چاہیے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے جدید بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے۔ دوسری جانب بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ ایوارڈ نہ ملنے پر انہوں نے ایوارڈ شو کی انتظامیہ سے بھرپور بدلہ لیا تھا۔ ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میگا اسٹار نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان سے وعدہ کیا گیا کہ انہیں ایوارڈ دیا جائے گا لیکن آخر وقت میں وہ ایوارڈ چیکی شروف کو دے دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد اور فیملی کے ساتھ وہاں گیا اور سب تیار ہوکر گئے تھے، جب بیسٹ ایکٹر کا نام لیا گیا تو میں کھڑا ہوگیا لیکن پھر جیکی شروف کا نام لیا گیا۔اداکار نے بتایا کہ مجھے اس شو میں پرفارم کرنا تھا چناں چہ میں بیک اسٹیج گیا اور ان کو کہا کہ میں پرفارم نہیں کرسکتا۔سلمان خان نے بتایا کہ جب مجھے پرفارم کیلئے اصرار کیا گیا تو میں نے اس پرفارمنس کیلئے پانچ گنا زیادہ فیس چارج کی تھی۔