ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

عدنان سمیع ایک کینسر ہے، گلوکار کے بھائی نے سنسنی خیز انکشافات کردیئے

datetime 6  اپریل‬‮  2023 |

ممبئی (این این آئی)گلوکار عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘عدنان سمیع ایک کینسر ہے’۔جنید سمیع خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے بھائی گلوکار عدنان سمیع خان کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدنان جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی پیدائش 15 اگست 1969 کو راولپنڈی میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق سرگودھا سے ہے عدنان نے یہ بھی جھوٹ بولا ہے کہ وہ بھارت میں پیدا ہوئی ہیں۔جنید سمیع خان نے گلوکار کی ویٹ لاس جرنی کو بھی جھوٹ قرار دیا اور لکھا کہ عدنان کے گیسٹرک بائی پاس کی فیس بھی ہمارے والد نے دی تھی جبکہ فیس کے حوالے سے انہیں شبہات ہیں۔جنید نے انکشاف کیا کہ 1986 میں عدنان سمیع او لیولز میں ناکام ہوئے تھے، ان کے پاس جو ڈگری ہے وہ جعلی ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ سے وکالت میں ڈگری لی ہے جبکہ انہوں نے بی اے پرائیویٹ بھی پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا ہے۔جنید نے لکھا کہ عدنان نے اپنی دوسری بیوی صبا گالاداری کے ساتھ اپنے ازدواجی معاملات کی بھی حیا نہ کی، نامناسب ویڈیوز سارے انڈیا کے سامنے پیش کیں اور الزام لگایا کہ یہ صبا کے کسی آشنا کا کام ہے، مجھے پتہ چلا کہ صبا کورٹ میں بیہوش ہوگئی تھیں۔جنید نے عدنان کی اہلیہ رویا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ تم ایسے انسان کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہو؟انہوں نے لکھا کہ عدنان نے گھر والوں کو سب سے بڑا دکھ اس وقت دیا جب انہوں نے 1997 میں اپنے 3 سالہ بیٹے آذان سمیع خان کو اغوا کیا اور اسے دبئی، کینیڈا اور بعد ازاں امریکہ لے گئے۔

قانونی اعتبار سے آپ 7 سال تک ایک بچے کو اس کی ماں سے الگ نہیں کرسکتے ہیں۔جنید نے اپنی پوسٹ میں گلوکار کی بھارتی شہریت کے بارے میں لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ انڈیا سے پیار کرتے ہیں، اس ملک نے انہیں وہ بنایا ہے جو وہ ہیں لیکن اس کی بھی ایک قیمت تھی، کانسرٹس کے دوران صدارتی ایوانوں میں رکنا، قیمتی گاڑیوں میں گھومنا یہ سب پاکستان نہیں کرسکتا تھا۔

جنید سمیع خان نے کہا کہ میرے بھائی گلوکاری کے میدان میں میری مدد کرسکتے تھے، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ میری آواز عدنان سے بہتر ہے جبکہ میں گلوکاری کرتا رہتا ہوں لیکن عدنان نے مجھے انڈیا میں لانچ نہیں کیا، آج میں گھر بیٹھا ہوں اور کچھ نہیں کررہا اس کی بڑی وجہ عدنان سمیع خان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…