جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

متنازع طریقے سے الیکشن کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، رانا ثناء اللہ

datetime 5  اپریل‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہٹ دھرمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن ضرور ہوں گے تاہم اپنے وقت پر ہوں گے،ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو وہ کیسے ہو سکتے ہیں۔

وکلا ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس عظیم الشان وکلاء کنونشن کے انعقاد پر راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء لائرز کو مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، جن الیکشنز پر سیاسی جماعتوں، الیکشن کمیشن اور باقی اداروں کا اتفاق نہیں تو وہ کیسے ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متنازع طریقے سے الیکشن کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آئے سلیکٹ نہیں ہوئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں اس قبل 71 اور 77 کے الیکشن تباہی اور ملک کو دو لخت کرنے کا باعث بنے،اسلئے ہماری رائے ہے کہ اس الیکشن کو افہام و تفہیم سے کرایا جائے ۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کو وکلا کے درمیان خوش آمدید کہتا ہوں ، آج وکلا نے جس جذبے اور ولولے کے ساتھ اپنی قائد کا استقبال کیا ہے ، پاکستان بھر کے نڈر ،بے باک وکلا کی طرف سے عدل کے ایوانوں کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر تولو ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کردہ لائر ایکٹ ہو یا وکلا کی فلاح و بہبود کے لئے 50 کروڑ کا بجٹ ہو ،اس میں پاکستان مسلم لیگ ن کا کلیدی کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک بحرانی کیفیت سے گذر رہا ، ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور ترازو کے پلڑے برابر کرنے ہیں تو اس ضمن میں وکلا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سابق وزیر انوشہ رحمن نے کہاکہ اگر اب بھی ہم یکجا نہ ہوئے تو تاریخ یاد رکھے گی.

،پاکستان کی تاریخ میں لکھے جانے کیلئے کالے حروف کی تیاری کر رہے ہیں.،جج صاحبان نے الیکشن کے نتائج نہیں لکھے باقی سب لکھ دیا ہے.۔انہوںنے کہاکہ کل کوئی جج خود کو وزیراعظم قرار دے دے گا. ،کیا آپ لوگ میاں نواز شریف پر فیصلہ کو مانتے ہیں؟ وکلاء نواز شریف اور مریم نواز کا بازو بنیں۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہاکہ اس سے زیادہ بنچ فکسنگ کس جگہ نظر آسکتی ہے؟،سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کی کرسی پر بیٹھ گیا ہے،سپریم کورٹ نے سارا الیکشن شیڈول دیدیا۔ انہوںنے کہاکہ سارے آئین و قانون کے نظام کا مذاق بنایا گیا،ایوان صدر میں پی ٹی آئی کا صدر بیٹھا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم کوبیٹے سے تنخواہ لینے پر نا اہل کر دیا گیا،عمران خان کیلئے اور قانون ہے ، یوسف رضا گیلانی،نواز شریف کے لیے قانون اور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…