ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

گاڑیوں کی قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ، خریداروں نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے

datetime 5  اپریل‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی) پاکستان میں سوزوکی موٹر کمپنی نے ایک مرتبہ پھر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق (جمعرات) 6اپریل سے ہوگا۔پاک ویلز کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 7 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعد نئی قیمت 22 لاکھ 51 ہزار ہو گئی۔ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت

ایک لاکھ 25 ہزار اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار ہو گئی۔اگر آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت کو دیکھا جائے تو قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، کار کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار ہوگئی ہے۔سوزوکی کے برینڈ ویگن آر وی ایکس آر کی نئی قیمت 1 لاکھ 52 ہزار اضافے کے بعد 32 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ویگن آر وی ایکس ایل کی نئی قیمت 1 لاکھ 64 ہزار اضافے کے بعد 34 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔ویگن آر اے جی ایس کی پرانی قیمت 35 لاکھ 63 ہزار روپے تھی جو کہ اب ایک لاکھ 78 ہزار کے اضافے کے بعد 37 لاکھ 41 ہزار ہو جائے گی۔سوزوکی کے مشہور برینڈ کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت بھی ایک لاکھ 78 ہزار اضافے کے بعد 37 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار کے بڑے اضافے کے بعد 40 لاکھ 84 ہزار ہوگئی ہے۔سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی نئی قیمتیں دو لاکھ چار ہزار کے اضافے کے بعد 40 لاکھ 52 ہزار کے بعد 42 لاکھ 56 ہزار ہوگی جبکہ سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی نئی قیمتیں 2 لاکھ 19 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 45 لاکھ 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔سوزوکی کی کاروں کے ساتھ ساتھ پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سوزوکی پک اپ کی راوی کی نئی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے ساتھ 18 لاکھ 56 ہزار اور راوی ود آوٹ ڈیک کی قیمت 88 ہزار کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…