چھتیس گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک)عاشق کو اپنی محبوبہ کی شادی برداشت نہیں ہوئی اور اس نے بدلہ لینے کیلئے لڑکی کو شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میں بم چھپا کر دیا جس کے پھٹنے سے دلہا ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں پیش آیا جہاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک سرجو نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میوزک سسٹم کا تحفہ دیا جس میں اس نے بم چھپا رکھا تھا۔پولیس کے مطابق جیسے ہی دلہے کی جانب سے میوزک سسٹم کو چلانے کیلئے بجلی کے ساتھ لگایا گیا تو زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دلہے کا بھائی بھی زخمی ہوا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے گھر کی دیواریں اور چھت گر گئی، واقعے کے بعد ملز م کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
مجھ سے شادی کیوں نہیں کی؟ لڑکے نے محبوبہ کو ہوم تھیٹر میں بم بھیج دیا، دُلہا ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز



















































