منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے 90فیصد کرکٹر ز کس وجہ سے کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں ، راشد لطیف کاحیران کن انکشاف

datetime 4  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص سچ بول رہا ہے مگر پی سی بی کی نئی رجیم اسے سزا دے کر منہ بند کروانا چاہتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر شاداب کو اس لیے تنگ کیا جارہا ہے کہ

وہ کرکٹ چھوڑ کر نفسیاتی مریض بن جائے کیونکہ پاکستان کے 90فیصد کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے رویے کی وجہ سے نفسیاتی ہو کر کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں۔راشد لطیف کا خیال ہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں شکست اور شاداب خان کی بے باک انداز میں پریس کانفرنس کے بعد کرکٹ بورڈ انہیں نائب کپتان سے ہٹا دے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کیخلاف 3ٹی 20میچز پر مبنی سیریز کھیلی جس میں تمام نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، اس سیریز کو افغانستان نے دو ایک سے اپنے نام کیا۔سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے پی سی بی پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو سیریز میں نہ بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے دوران بھی شاداب خان متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم کے دفاع میں نظر آئے اور انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہم سب بابر اعظم کے وزیر ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…