بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوئوں نے لڑکی کو گولی مار دی

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے تیموریہ میں موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوئوں نے لڑکی کو گولی ماردی،واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے تیموریہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح زخمی ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اسے دو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب زخمی لڑکی کے چچا نے بتایاکہ مصباح گھروں پر کام کرتی ہے، بچی نے موبائل فون نہیں دیا تو ڈاکوئوں نے گولی مار دی، مصباح کو دو گولیاں لگی ہیں وہ اسپتال میں بیہوش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…