ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کی اوسلو ائیرپورٹ پرمیڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

datetime 3  اپریل‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے اوسلو ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 میں سوار مسافر سید جاوید کی حالت بگڑ گئی تھی،

مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔حکام کے مطابق پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی۔اس کے بعد کپتان نے اوسلو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھرلی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے سبب پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…