منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مراکشی بچے ریان کی کہانی کا پھر اعادہ، شام میں بھی بچہ کنویں میں گرگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی )مراکش میں یکم فروری 2022 کو ایک بچے ریان کی گہرے کنویں یا پانی کی گزر گاہ کے کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر ہلاکت نے دنیا کو افسردہ کردیا تھا۔ تاہم اس واقعہ کے بعد بچوں کے پانی کے کنووں میں گرنے کے واقعات کئی مرتبہ پیش آ چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ شام کے شہر کوبانی کے گائوں دیھابان میں بھی پیش آگیا۔ دیھابان میں 8 سالہ بچہ 120 میٹر گہرے کنویں میں گر گیا۔ بچے کو بچانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ بچہ کنویں کے اندر 40 سے 50 میٹر گہرائی میں پھنس گیا تھا۔ بچا ئوکرنے والے افراد کے پاس جدید آلات کی کمی تھی۔ ان کے پاس صرف قدیم اوزار تھے جو کنویں کی کھدائی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ درجنوں دیہاتی افراد اور امدادی ٹیمیں جمع ہو کر بچے کو کنویں میں بھرے پانی سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ مراکش میں ریان نامی پانچ سالہ بچہ یکم فروری 2022 کو کنویں میں گر گیا تھا جس کے بعد اسے ریسکیو کی شدید کوششیں کی گئیں، تاہم یہ حادثہ 5 فروری کو اس کی موت کے اعلان کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔ سانحہ شمالی مراکش کے صوبہ شفشاون کے گاں اغران میں اس وقت پیش آیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…