منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

3 ممالک کی مشترکہ فضائی کمپنی کے طیارے کی 4دن میں دوسری ایمرجنسی

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)ڈنمارک، ناروے اور سویڈن کی مشترکہ ہوائی کمپنی اسکینڈی نیوین ایئر لائنز، جسے عام طور پر ایس اے ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، کے ایک ہی مسافر طیارے میں 4 روز کے دوران دوسری مرتبہ ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق

کوپن ہیگن کیلئے اڑان بھرنے کے 50 منٹ بعد طیارے نے واپس پیرس ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایس اے ایس ایئر کے رجسٹریشن ایس ای آر ایس این (SE-RSN) کے حامل ایمبر طیارے نے پرواز ایس کے 1560 کے طور پر مقررہ وقت سے دو گھنٹے کی تاخیر سے مقامی وقت رات 08:21 بجے پیرس سے کوپن ہیگن کیلئے اڑان بھری۔ فلائٹ ریڈار کی رپورٹ کے مطابق چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پیرس سے اڑان بھرنے کے 20 منٹ بعد طیارہ 25 ہزار فٹ کی بلندی سے اچانک نیچے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا اور ریڈار کو طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ نے واپسی کی راہ لی اور ٹیک آف کے 50 منٹ بعد پرواز واپس پیرس اترگئی۔ ایوی ایشن رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن ایس ای آر ایس این کے اسی طیارے میں ڈنمارک کے شہر آرہس سے کوپن ہیگن کی پرواز کے دوران 27 مارچ کو بھی ایسی ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ جس پر پرواز ایس کے 9002 کے طور پر دوبارہ ٹیک آف کرنے کے بعد طیارے کو واپس اتارا گیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…