واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر منگل کو باقاعدہ الزامات عائد کیے جائیں گے ، ان کے فنگر پرنٹس لیے جائیں اور ملزم کی حیثیت سے ان کی تصویر بھی کھینچ کر جاری کی جائے گی۔امریکا کے سابق صدر کو اس پورے عمل کے دوران ہتھکڑی نہیں لگائی جائے گی۔