جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کے ساتھ ہو، سرفراز احمد کا اہم انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا جو میرے ساتھ ہوا وہ بابر اعظم یا کسی اور کے ساتھ ہو۔سرفراز احمد نے حال ہی میں یوٹیوب کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘کپتان بننے میں وقت لگتا ہے،

بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور انسان غلطی کرکے ہی سیکھتا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ ‘میں نہیں چاہتا جو میرا ساتھ ہوا وہ بابر یا کسی اور کھلاڑی کے ساتھ ہو، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ روابط بڑھائیں اور اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے بابر کے بطور کھلاڑی ہونے پر تبصرہ کیا۔سرفراز نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نمبر ون بیٹر ہے اور اس کی صلاحیتوں پر کوئی شبہ نہیں، میں اپنی کپتانی میں بھی اسے اوپنر کھیلنے دوں۔سابق کپتان نے کہا ‘بابر اوپننگ کے لیے بہترین ہے، اگر اسے اچھا ساتھ ملے تو قومی ٹیم کسی بھی ہدف کا باآسانی تعاقب کرسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…