منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جونیئر افسر کی ترقی پر سپرسیڈ ہونے والے برطانوی میجر جنرل کی خودکشی

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی رائل میرینز کے سابق سربراہ میجر جنرل میٹ ہومز نے سپرسیڈ ہونے کے دبا ئومیں خودکشی کی تھی، انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میٹ ہومز کا پوسٹ مارٹم کرنے والے جیسن پیگ نے انکوائری رپورٹ میں کہا کہ میجر جنرل ہومز عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سے ذہنی دبائو میں تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ

جنرل ہومز افغانستان سے برطانوی فوج کے انخلا پر بھی فکرمند تھے۔جنرل ہومز کے جونیئر افسر کو رائل میرینز کا سربراہ بنا دیا گیا تھا جس پر آنجہانی جنرل ناخوش تھے، وہ فکرمند تھے کہ میرینز کی سربراہی خوش اسلوبی سے کس طرح ممکن ہوگی۔جیسن پیگ کے مطابق جنرل ہومز سے کمانڈنٹ جنرل کا عہدہ واپس لیا گیا جس کی وجہ سے وہ بہت مایوسی اور غصے میں تھے۔یاد رہے کہ میجر جنرل میٹ ہومز کی لاش ہیمپشائر سے 2 اکتوبر 2021 کو برآمد کی گئی تھی۔ان کی اہلیہ لی ہومز نے انکوائری کمیشن کو بتایا کہ 2021 کی بہار میں انہیں فوج سے حکم ملا کہ یا تو وہ تنظیم نو پر آمادہ ہوجائیں یا استعفی دیں، جنرل ہومز کو یہ بات خلاف عزت محسوس ہوئی۔جنرل کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی اور برطانوی فوج افغانستان سے انخلا کر رہی تھی، جنرل ہومز اس معاملے پر بہت سوچ بچار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہماری شادی خراب ہوئی، 14 سمتبر 2021 کو وہ بستر پر بندوق لیے بیٹھے تھے، بعد ازاں پولیس نے ان سے ہتھیار ضبط کرلیا تھا۔رائل میرینز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو جوناتھن بال نے کہا کہ میجر جنرل ہومز امریکی اور برطانوی انخلا کے بعد افغان فوجی افسران کی سیکیورٹی سے متعلق فکرمند تھے۔انہوں نے کہا کہ جنرل ہومز کو افغان فوجی افسران اور ان کے خاندانوں کی سلامتی کی فکر تھی، وہ اس بات کو اپنی ناکامی سمجھتے تھے کہ افغان فوجیوں کو ملک سے باہر نکلنے میں مدد نہیں کرسکے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…