راولپنڈی(این این آئی)گلاس فیکٹری کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر پیش آیا جس میں چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردی گئی، ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ۔