نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ سے انوکھی استدعا کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کو اپنی استدعا میں کہا کہ بیٹی آئندہ برس ضلعی عدالت سے وکالت کا آغاز کرے گی۔جج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کہا کہ میرا ٹرانسفر کسی اور ریاست میں کر دیا جائے۔انہوں نے جواز دیا کہ بطور جج اسی ریاست میں رہنا مفادات کا ٹکراو ہوگا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ جج کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا تبادلہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائیکورٹ کر دیا۔