جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سلمان خان شاہ رخ خان کی فیملی میں شامل ہوگئے

datetime 1  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان اپنی فلموں، دوستی اور تعلقات کے حوالے سے ہمیشہ ہی خبروں میں رہتے ہیں، ہوا تو اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہے لیکن وجہ بنے ہیں اہلخانہ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کے کئی اداکار اور ان کے

اہلخانہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں اندرونی راستے پر میڈیا اور فوٹوگرافرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔بھارتی میڈیاکے مطابق تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اپنے بچوں سہانا اور آریان کیساتھ تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ اس دوران سلمان خان بھی وہاں پہنچ گئے۔سلمان خان نے اس موقع پر شاہ رخ خان کی فیملی کیساتھ شامل ہو کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جنہیں دیکھ کر لوگ بہت حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے سلمان خان کو بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔گروپ فوٹو کے بعد شاہ رخ خان کے اہلخانہ آگے بڑھ گئے تاہم آریان خان نے واپس آکر سلمان خان کے ساتھ علیحدہ سے بھی تصاویر کھنچوائیں۔اس موقع پر وہاں موجود فوٹوگرافرز کے کیمروں کے کلکس بٹن رکنے کا نام ہی رنہیں لے رہے تھے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی سنا جاسکتا ہے کہ وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ یوں دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ان کی خوب حوصلہ افزائی بھی کی۔سوشل میڈیا پر بھی اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے اہلخانہ کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں ایشوریا رائے، کرینہ کپور اور سیف علی خان سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…